ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:ضلعی سطح پر اساتذہ کی راست تقرری کے لئے آن لائن عرضیاں مطلوب : اردو میڈیم کے طلبا توجہ دیں

کاروار:ضلعی سطح پر اساتذہ کی راست تقرری کے لئے آن لائن عرضیاں مطلوب : اردو میڈیم کے طلبا توجہ دیں

Mon, 28 Aug 2017 22:04:38    S.O. News Service

کاروار:28/اگست (ایس اؤنیوز)محکمۂ ضلع تعلیمات عامہ کاروارکی طرف سے تعلیمی ضلع کے سرکاری ہائر پرائمری اسکولوں میں خالی اسامیوں پر ڈگری یافتہ پرائمری اساتذہ (6-8)کے کل 65عہدوں پر راست تقرری کے لئے عرضیاں مطلو ب ہیں۔

کل 65 اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ سائنس اور حساب کنڑا میڈیم -20، سائنس اور حساب اردو میڈیم -11 اور انگلش زبان -32اور سماجی سائنس ا ردو میڈیم -02کے اساتذہ کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں،اساتذہ کا انتخاب ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی امتحان کے ذریعے ہوگا۔

اساتذہ کے اعلامیہ کو محکمہ کے ویب سائٹ www.schooleducation.kar.nic.in پر pstr.caconline.in نامی ایک لنک مہیا گیا ہے ، جہاں سے خواہش مند امیدوار اپنا عرضی فارم آن لائن پُر کرکے داخل کر سکتےہیں۔ عرضی داخل کرنےکی آخری تاریخ 25ستمبر 2017ہے۔ زیادہ جانکاری اور معلومات کے لئے محکمہ کے ویب سائٹ یا انتخاب اور نامزدگی کمیشن محکمہ تعلیمات عامہ ضلع ڈپوٹی ڈائرکٹر (انتظامیہ )اور نوڈل افسر 9481478983، تعلیمی افسر08385-221345پر رابطہ کرنے ڈی ڈی پی آئی ، پی کے پرکاش نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔


Share: